شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر، مکی آرتھر کو پھر سے ہیڈ کوچ کا عہدہ مل گیا

کولمبو (نیوز ڈیسک) مکی آرتھر کو پھر سے ہیڈ کوچ کا عہدہ مل گیا، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اب سری لنکن ٹیم کی کوچنگ کریں گے، 2 سال کا معاہدہ طے پاگیا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور کے ساتھ دو سالہ معاہدے کر لیے، دونوں کی پہلی اسائنمنٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ہوم سیریز ہو گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ فارمیٹ میں کڑے مقابلے کے بعد تگڑے معرکے کی تیاریاں کر رہی ہے۔کینگروز کے دیس کنڈیشنز اور سائیڈ نے ٹف ٹائم دیا اب ہوم لینڈ میں حریف سری لنکن

ٹیم کے نئے کوچنگ سٹاف سے خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر سے بطور ہیڈ کوچ جبکہ گرانٹ فلاور کے ساتھ بحیثیت بیٹنگ کوچ معاہدہ کیا ہے۔ لنکن حکام نے سابق پاکستانی کوچز سے دو سالہ معاہدے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور کی بطور کوچز پہلی اسائنمنٹ پاکستان کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز ہو گی۔رواں ماہ راولپنڈی اور کراچی میں شیڈول پاک لنکا ٹیسٹ سیریز اہم قرار دی جا رہی ہے۔ یہ سیریز کھلاڑیوں سے زیادہ ٹیم منیجمنٹ کا امتحان قرار دی جا رہی ہے۔