کیا بالی ووڈ کے دبنگ خان نے شادی کرلی ہے، سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل، مداح حیران رہ گئے

ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ کے بھائی جان سلمان خان کی شادی کا سب کو انتظار ہے تاہم سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں سلمان خان شادی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔جی ہاں آپ نے ٹھیک سنا، سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر مداح اس کشمکش میں مبتلا ہورہے ہیں کہ کیا واقعی سلمان خان نے بنا کسی کو بتائے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے۔ان کی شادی ویسے تو ہمیشہ ہی ایک گرم موضوع رہی ہے، تاہم اب ایسا لگتا ہے جیسے ان کے مداحوں کو مزید انتظار کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس ویڈیو

کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ دبنگ خان نے واقعی شادی رچالی ہے۔اس ویڈیو میں اداکارہ کترینہ کیف کو سلمان خان کے اور سلمان خان کو کترینہ کیف کے گلے میں ہار ڈالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔سلمان خان نے نیلے رنگ کی شیروانی جبکہ کترینہ کیف لال رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے۔ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی میں شامل افراد دونوں پر پھولوں کی بارش کر رہے ہیں اور تالیوں سے جشن منا رہے ہیں،واضح رہے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تو وائرل ہورہی ہے مگر اب تک کسی کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔