تکرار ۔۔۔ سو لفظی کہانی ۔۔۔ صفدر علی حیدری

بیٹا منڈیر پہ کون بیٹھا ہے ؟
ابو کہا ایک بات پوچھی گئی تو میرا پارہ ایک دم ہائی ہو گیا تھا –
بیٹا مجھے بہت پرانی بات یاد آ گئی –
آج سے بیس سال پہلے تم نے چڑیا کو منڈیر پر دیکھا تو بار بار اپنی توتلی آواز میں پوچھتے ابو یہ کیا ہے – میں کہتا چڑیا ہے – تم نے سو بار پوچھا اور میں نے ہر بار خوش دلی سے جواب دیا – تم تو تین بار بھی
جواب نہیں دے پائے۔