بلیاں ایک انسان سے دوسرے انسان میں کورونا وائرس منتقل کرنے کا باعث ہوسکتی ہیں،تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف

لندن(نیوز ڈیسک)بلیاں ایک انسان سے دوسرے انسان میں کورونا وائرس منتقل کرنے کا باعث ہوسکتی ہیں، برطانوی تحقیقاتی ادارے نے رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق تجرباتی طور پر کورونا وائرس سے متاثر کی گئی تین بلیوں نے تین صحتمند بلیوں کو متاثر کردیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ کورونا بلیوں کے ذریعے منتقل ہوسکتا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سائنسدانوں نے تین بلیوں کو کورونا وائرس انجیکشن کے ذریعے منتقل کیا اور

انہیں تین صحت مند بلیوں کے ساتھ رکھا گیا۔3روز بعد ان بلیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن کو کورونا وائرس کا انجیکشن لگایا گیا تھا اور 8روز بعد صحتمند بلیوں میں بھی کورونا وائرس پایا گیا۔ تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلیوں میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں لیکن ان میں وائرس منتقل ضرور ہوا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بلیاں علامات ظاہر کیے بغیر خاموشی سے وائرس کی منتقلی کا باعث بن سکتی ہیں۔