پاکستان سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنیوالے 10ممالک کی فہرست میں شامل ، جانتے ہیں پاکستان کس نمبر پر ہے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنیوالے 10ممالک کی فہرست میں شامل ، جانتے ہیں پاکستان کس نمبر پر ہے۔۔۔پاکستان انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ایشیاء کا ساتواں بڑا ملک ہے اور یہاں پر انٹرنیٹ کا مستقبل بڑا روشن ہے۔ملک میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنیوں کی تنظیم انٹرنیٹ سروس پروائڈر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پاکستان میں

انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 25 ملین کے لگ بھگ ہے جبکہ ملک میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے والے کمپنیوں کی تعداد 50 کے قریب ہے اور موبائل فون انٹرنیٹ صارفین کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اٹھارہ تا پچیس سال کی عمر کے لوگ سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ تنظیم کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ کا مستقبل بڑا روشنی ہے۔