کورونا سے صحتیاب ہونیوالے قاسم سوری کے بھائی سے متعلق تشویشناک خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اپنے چھوٹے بھائی بلال خان سوری کی طبیعت خراب ہونے پر انھیں فوری علاج کیلئے اپنے ساتھ آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی لے گئے ہیں، بلال خان سوری کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد وہ گزشتہ 16 روز سے قرنطینہ میں تھے اور 2 روز قبل صحت یاب ہونے

پر ان کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آیا تھا تاہم گزشتہ شب ان کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر انھیں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی علاج کیلئے اپنے ساتھ کراچی لے گئے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تمام دوست و احباب، پارٹی رہنماؤں و کارکنان اور عوام سے بلال خان سوری کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔