پاکستانیوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری، وزیراعظم عمران خان نے عوام کو شاندار خبر سنادی

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے لیے برطانوی ٹریول ایڈوائزری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے بڑی خوشخبری قرار دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ ‘بلاشبہ یہ ایک بڑی خوشخبری ہے جس سے پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی اور ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔’انہوں نے کہا کہ ‘برطانوی ٹریول ایڈوائزری سے پاکستان کو درپیش دو اہم ترین معاشی مسائل یعنی روزگار کی فراہمی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے حل میں مدد ملے گی۔’قبل ازیں ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

نے بھی برطانیہ کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی کو ملکی معیشت اور سیاحت کے لیے خوش آئند قرار دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ اچھی شروعات ہیں، اس سے روزگار اور سیاحت کے مواقع پیدا ہوں گے، جاپان نے بھی کیا اور اقوام متحدہ نے خود پاکستان کی صورت حال کو دیکھ کر دوبارہ فیملی اسٹیشن قرار دیا ہے۔’انہوں نے کہا کہ ‘یہ پاکستان پر، پاکستان کی سیکیورٹی کی صورت حال پر پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا اظہار ہے جو انہوں نے کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید ممالک اس کی تقلید کریں گے اور سفری ہدایات پر نظر ثانی کریں گے جس سے ملک کو فائدہ ہوگا۔’