وزیراعظم نے جو کہا کردکھایا،قومی خزانے میں 38سو ارب روپے کی واپسی،شاندار خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرصحافی چوہدری غلام حسین کا دعویٰ ہے کہ جلد 38 سو ارب روپے کی ریکوری ہونے والی ہے، کرپشن کا پیسہ واپس حاصل کرنے کا عمل شروع ہو چکا، 38 ارب روپے واپس حاصل کر لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئرصحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تہلکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ کرپشن کر کے ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس حاصل کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز بڑی کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو کروڑوں پاونڈز واپس کرنے کا اعلان حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا

ہے کہ حکومت نے 38 ارب روپے کی بڑی ریکوری کی ہے۔جبکہ آنے والے دنوں میں اب 38 سو ارب روپے بھی واپس آنے والے ہیں۔اس سلسلے میں خاموشی سے کام کیا جا رہا ہے۔ کرپشن کرنے والے نہیں بچیں گے ان سب کو ملک کا پیسہ واپس کرنا ہوگا۔ چوہدری غلام حسین کا مزید کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ غلط تھا۔ اب بہت سے لوگوں کو احساس ہو رہا ہے کہ نواز شریف کو رعایت دے کر غلطی کی گئی ہے۔ ایک جانب نواز شریف کو مجرم ہوتے ہوئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی، تو دوسری جانب سابق صدر پرویز مشرف جو کے حقیقت میں بہت زیادہ بیمار ہیں، ان کا بیرون ملک بیان ریکارڈ نہیں کیا جا رہا ہے۔