پاکستان اور سعودی عرب کے مابین حج معاہدہ2020ء طے پاگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اگلے سال پاکستان کے 2 لاکھ شہری فریضہ حج ادا کریں گے۔ معاہدے پر وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور سعودی ہم منصب نے دستخط کیے۔اس حوالے سے نور الحق قادری نے بتایا کہ پاکستان کے کوٹے میں 20 ہزار حجاج کے اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ حج کوٹہ میں اضافہ سعودی حکام کی منظوری سے مشروط ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی حجاج کی شکایات کے ازالے کے لیے سعودی پاک جوائنٹ ورکنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ کمیٹی حجاج کے کھانے اور سفری سہولیات میں بہتری کو یقینی بنائے

گی۔معاہدے سے قبل پیر نور الحق قادری کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے سعودی ہم منصب سے حج انتظامات پر مذاکرات کیے۔ ترجمان کے مطابق سیکرٹری میاں مشتاق بورانہ ، پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز ، ڈی جی حج ابرار مرزا ، ڈائریکٹر ساجد اسدی بھی مذاکراتی ٹیم میں شامل تھے ۔سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر صالح بن بنتن کے ہمراہ نائب وزیر حج، سیکرٹری حج، موسسہ، نقابہ سیارات، ادلہ کے سربراہ شریک ہوئے ۔حج 2020ء کیلئے حجاج کو مزید بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے پاکستانی وفد نے متعدد مطالبات پیش کئے ۔