یااللہ خیر! پی آئی اے کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا

گلگت (نیوز ڈیسک) گلگت ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ رن وے پر پھسل گیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ لیکن گلگت ائیر پورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ رن وے سے پھسل گیا، تاہم تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 608 اسلام آباد سے گلگت پہنچی۔ پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے پر قابو پایا اور رن وے پر پھسل گیا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 608 کے تمام مسافر خیریت سے ہیں۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر

نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔علاوہ ازیں ترجمان نے بتایا کہ گلگت ایئرپورٹ کا رن وے کھلنے کے بعد پی آئی اے کی پرواز پی کے 608 مسافروں کو لے کر اسلام آباد روانہ ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ سی او کی جانب سے جاری حکم کے بعد تحقیقاتی عمل میں غلطی ثابت ہونے پر ایوی ایشن قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق واقعہ کی تحقیقات مکمل ہونے تک مذکورہ پرواز آپریٹ کرنے والے دونوں پائلٹ گراونڈ کر دیئے گئے۔ساتھ ہی پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت بھی کی ہے۔