عمران خان انتہائی دیندار آدمی ہیں صرف داڑھی نہیں رکھی ہوئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان انتہائی دیندار آدمی ہیں صرف داڑھی نہیں رکھی ہوئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان پر توہین صحابہ کرام کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عمران خان انتہائی دیندار آدمی ہیں صرف داڑھی نہیں رکھی ہوئی۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن تقسیم ہو چکی ہے، اپوزیشن ارکان نے ہی اپوزیشن لیڈر کو بات نہیں کرنے دی۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے دن شہباز شریف سے ہاتھ ملایا، شہباز شریف کے مطالبہ پر

انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنائی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ان کے لیڈرز کو جیل سے نکالیں، یہ جان دے دیں گے پیسہ نہیں نکالیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ان کو عوام کا پیسہ ہضم نہیں کرنے دیں گے، ان کے بڑے بزرگ جیل میں ہیں، اب ریکوری کا مرحلہ شروع ہونے والا ہے، شہباز شریف کو ہم نے نہیں جے یو آئی کے ارکان نے ایوان میں بات نہیں کرنے دی، آج اپوزیشن کی تقسیم کھل کر سامنے آ گئی، اپوزیشن کے پاس بجٹ پر کہنے کو کچھ نہیں تو مذہب پر سیاست کرنے پر اتر آئے ہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ عمران خان دین دار شخص ہیں اور ایمانداری سے سیاست کر رہے ہیں، اپوزیشن کے رویہ کی مذمت کرتے ہیں اپوزیشن لیڈر کو بجٹ پر بحث کا آغاز کرنا چاہئے تھا، اب پیر سے بجٹ پر بحث کا آغاز ہو گا۔خیال رہے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے شور شرابا کیا گیا،ڈپٹی اسپیکر نے ایوان میں ویڈیو بنانے والوں کے موبائل لینے کی ہدایت کر دی۔ڈپٹی اسپیکرنے احسن اقبال سے کہا کہ احسن اقبال قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپنے موبائل میں بنائی گئی ویڈیو ڈیلیٹ کریں۔ دپٹی اسپیکر نے کہا کہ احسن اقبال اور حنا ربانی کھر کا موبائل فون چھین کر ویڈیو ڈیلیٹ کی جائے۔جب کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی وزراء بھی اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے جس پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ کتنی بار کہا ہے اپنی نشستوں پر تشریف رکھیں۔