پاکستان میں کاروبار کرنا ہے تو ہمارے شہریوں کو نوکری دو، جو کوئی حکومت نہ کرسکی وہ تبدیلی سرکار نے کردکھایا، پاکستان میں کاروبار کیلئے آنیوالی کمپنیوں کے آگے بڑی شرط عائد کردی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کاروبار کرنے والی بین الااقوامی کمپنیوں کو پاکستانی نوجوانوں کو نوکریاں دینی ہوں گی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی کمپنیاں جو پاکستان میں کاروبارکرناچاہتی ہیں ان کو پاکستانی انجینرز اور تکنیکی ورکرز کو نوکریاں دینا ہوں گی،اگر مخصوص مہارت پاکستان میں دستیاب نہیں اور باہر سے لوگ لانا ضروری ہیں تو انجینئرنگ کونسل سے عارضی رجسٹریشن لینی ہو گی یہ پابندی پاکستان کی جاب مارکیٹ کا مفاد ہے۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے بعد کئی غیر ملکی کمپنیاں عمران خان کی دوست

پالیسیوں سے متاثر ہو کر پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کر چکی ہیں، جاپان نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔کہ وزیراعظم عمران خان سے جاپانی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی تھی۔۔کمپنی کے چیف ایگیزیکٹوکیمی ہائیڈ نے وزیراعظم عمران خان کو سرمایہ کاری پر بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلق چھ دہائیوں پر محیط ہے۔ ہم موجود حکومت کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں سے متاثر ہوئے ہیں۔حکومت جاپان نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے جاپانی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ۔اس کے علاوہ برطانیہ پاکستان ایوان صنعت و تجارت نے پاکستان میں 20 کروڑ پاؤنڈ سے زائد کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔جس کے ذریعے سے وہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پاکستان انٹرنینشل ائیرلائنز کے ایک جہاز کو آپریٹ کر سکیں گے۔جب کہ انفراسٹرکچر انوسمنٹ بینک نے راولپنڈی رنگ روڈ سمیت پاکستان میں 4 نئےمنصوبوں میں مزید ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر چکے ہیں۔جب کہ روسی کمپنی نے بھی پاکستان میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ ہ روسی کمپنی پاکستان میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کلرے گی۔انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم اورگاز پروم کمپنی میں معاہد ہو گیا ہے۔معاہدہ پاکستان روس باہمی تعاون کی روشن مثال ہے۔۔ ملائیشیاء کے ایڈکٹو گروپ نےپاکستان میں 250 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا،، وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزایڈکٹو گروپ ملائیشیاء نے ملاقات کی، جس میں چیئرمین ایڈکٹو گروپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔