نیوز کانفرنس کے دوران بیٹے کی وفات کی خبری دی گئی تو قمر زمان کائرہ کا ایسا ردعمل کہ صبر و ضبط کی عظیم مثال قائم کردی

لاہور(نیوز ڈیسک) زندگی کے سب سے بڑے دکھ کی گھڑی میں کمال ضبط کا مظاہرہ، صاحبزادے کی موت کی اطلاع ملنے پر قمر زمان کائرہ نے شکریئے کے ساتھ نیوز کانفرنس ختم کی اور فوراً گھر کال کی، بیٹے کی موت کی تصدیق ہونے پر بھی خود کو آبدیدہ نہیں ہونے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر اور سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ زمان کائرہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا ہے۔قمر زمان کے بیٹے کو حادثہ لالہ موسیٰ میں پیش آیا،قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ گورنمنٹ کالج لاہور میں زیرتعلیم تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ زمان کائرہ اوور اسپیڈنگ کے باعث ٹریفک حادثے کا شکار ہوا۔بتایا گیا

ہے کہ قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی گاڑی کو حادثہ لالہ موسیٰ کے قریب پیش آیا۔ٹریفک حادثہ لالہ موسیٰ کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اسامہ کی کار لالہ موسیٰ میں ٹراما سنٹرجی ٹی روڈ کے قریب درخت سے ٹکرائی۔ درخت سے ٹکرانے کے باعث اسامہ کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ حادثے کے باعث اسامہ قمر گاڑی چلا رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ ایک دوست میں گاڑی میں موجود تھا۔ حادثے میں اسامہ کا دوست بھی جاں بحق ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ گورنمنٹ کالج لاہور میں زیرتعلیم تھا۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کو بیٹے کی موت کی اطلاع اسلام آباد میں دی گئی۔ رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ ایک پریس کانفرنس کرنے والے تھے جب انہیں ان کے بیٹے اسامہ کائرہ کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی گئی۔اس دوران قمر زمان کائرہ کی جانب سے کمال ضبط کا مظاہرہ کیا گیا۔ پیپلز پارٹی رہنما کے مطابق بیٹے کی موت کی خبر ملنے پر قمر زمان کائرہ نے زندگی کے سب سے بڑے دکھ کی گھڑی میں کمال ضبط کا مظاہرہ کیا۔ صاحبزادے کی موت کی اطلاع ملنے پر قمر زمان کائرہ نے شکریئے کے ساتھ نیوز کانفرنس ختم کی اور فوراً گھر کال کی۔ بعد ازاں بیٹے کی موت کی تصدیق ہونے پر بھی قمر زمان کائرہ نے خود کو آبدیدہ نہیں ہونے دیا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین اور رہنماوں کی جانب سے بیٹے کی ناگہانی موت پر قمر زمان کائرہ سے اظہار افسوس کیا گیا ہے۔