ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کاپرویز شوکت کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار

کراچی(سٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پی ایف یو جے ورکرزکے صدر پرویز شوکت کے کرونا پازیٹو آنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اللہ پاک سے دعا کی کہ پرویز شوکت سمیت جو بھی کرونا وبا کی اس مہلک بیماری میں مبتلا ہیں اللہ پاک ان کو شفاء کاملہ اور صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تمام محب وطن عوام سے ان کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کی۔