نیب نے جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمن کو گرفتار کرلیا

لاہور(نیوز ڈیسک)جیو،جنگ کے مالک میر شکیل الرحمن بالآخرقانون کی گرفت میں‌آگئے ، نیب نے گرفتارکرلیا ،باغی ٹی وی کےمطابق جیو جنگ کے مالک اورنواز شریف کے یارخاص میر شکیل الرحمن بالآخرقانون کی گرفت میں آہی گئے ،باغی ٹی وی کےمطابق نیب نے میرشکیل الرحمن کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔تفصیلات کےمطابق جیو،جنگ پرنوازشریف کی نوازشات،لاہورکی قیمتی ترین

54 کنال اراضی کا تحفہ،نیب نے میرشکیل کونیب آفس بلایا جہاں وہ سوالات کے جوابات نہ دے سکے جس پرنیب نے میر شکیل الرحمن کوگرفتارکرلیا ،اطلاعات کےمطابق قومی احتساب بیور(نیب) نے جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو 54 کنال غیر قانونی اراضی کیس میں آج 12 مارچ کو طلب کیا تھا۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل میر شکیل 5 مارچ کو پہلی مرتبہ اس کیس میں پیش ہوئے تھے۔