پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والا ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی کواڈکاپٹر850 میٹرپاکستانی علاقےمیں داخل ہوچکا تھا جہاں اسے تتہ پانی سیکٹرپر مار گرایا گیا۔ رواں سال ایل اوسی کی خلاف ورزی کرنےوالا بھارت کا نواں کواڈکاپٹرگرایاگیاہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز ہی سے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی کارروائیوں میں بھی شدت آگئی ہے اور جنگ بندی معاہدے کی متعدد خلاف ورزیاں ہوچکی ہیں۔ بھارت کی ان کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے بھارتی سفارت کاروں سے احتجاج سمیت عالمی برادری کو متوجہ کرنے کی کوششیں بھی جاری رکھی ہوئی ہیں۔