ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 61 ہزار 227 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد ایک ہزار 260 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 76 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 61 ہزار 227 ہوگئی ہے۔پنجاب میں کورونا کے 22 ہزار 37، سندھ میں 24 ہزار 206 ، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 483، بلوچستان میں 3 ہزار 616، اسلام آباد میں 2 ہزار 15، گلگت بلتستان

651 اور آزادکشمیر میں 219 کیسزرپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کوروناوائرس کے 20 ہزار 231 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 36 مریض دم توڑ گئے ، جس کے بعد اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 260 ہوگئی ہے۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جہاں 425 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 380، پنجاب میں 381، اسلام آباد میں 19، گلگت بلتستان میں 9، بلوچستان میں 41 اور آزاد کشمیر میں 5 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔