ملک بھر میں کورونا کے اثرات میں حیران کن کمی،24گھنٹوں میں ریکارڈ مریض صحتیاب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں کورونا کے حوالے سے خوشخبری۔ پاکستان میں ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1472 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں جبکہ صرف 257 مزید افراد میں کورونا کی تصدیق ہو ئی ہے۔ یہ پاکستان میں ابھی تک ایک دن میں صحت یاب والے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے جبکہ ایک ہی دن میں سب سے کم کیسز بھی گزشتہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے حوالے سے خوش آئند بات ہے۔پاکستان کی مجموعی صورتحال کی طرف دیکھا جائے تو پاکستان میں ابھی تک متاثرہ

افراد کی تعداد 52 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ مہلک وائر س سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1087ہو گئی۔سندھ میں 20 ہزار 883، پنجاب میں 18 ہزار 730 ، خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 391، بلوچستان میں 3 ہزار 198، اسلام آباد میں ایک ہزار 457، گلگت بلتستان میں 607 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 171 ہوگئی۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 34 اموات ہوئیں جس کے بعد اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 1101 ہوگئی۔خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ کورونا کے مصدقہ مریض جاں بحق ہوئے، صوبے میں وائرس کا شکار ہوکر لقمہ اجل بننے والے افراد کی تعداد 381 ہے، اس کے علاوہ سندھ میں 340 ، پنجاب میں 324 ، بلوچستان میں 39، اسلام آباد میں 12، گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں ایک مریض جاں بحق ہوا۔