پاکستان میں کورو کا ایک اور مریض دم توڑ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب میں کوروناوائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا، پنجاب میں مجموعی تعداد11ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1408 تک جاپہنچی ہے جب کہ وائرس سے اب تک 11 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔پچھلے 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کوروناوائرس کے 2مریض دم توڑ چکے ہیں۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1408 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا کے 457 ، پنجاب میں 490، بلوچستان میں 133، خیبر پختونخوا میں 180، گلگت بلتستان میں 107، اسلام آباد میں 39 اور آزاد

کشمیر میں 2 مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 2 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھر میں اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے جب کہ 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور 23 صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا سے نمٹنے کیلئے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کا اعلان کیا ہے اور ڈاکٹوں کی ایک ٹیم پاکستان پہنچ جائے گی۔ چین ے طبی سامان اور آلات کے دو جہاز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ چین آئسولیشن کیلئے ایک عارضی اسپتال بنانے میں بھی پاکستان کی مدد کرے گا۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قرنطینہ کیلئے ایک ہزار سات سو پچانوے ہوٹلز بک کر لیے ہیں۔سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران راشن کی تقسیم کے لیے اٹھاون کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مستحق افراد اور یومیہ اجرت کمانے والوں کو راشن فراہم کیا جائے گا۔بلوچستان حکومت نے بھی مزدوروں اور محنت کشوں کو ماہانہ سترہ ہزار پانچ سو روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے مزدوروں کے اعداد و شمار جمع کرنے کی ہدایت کر دی۔ کوئٹہ کے علاقے مری آباد اور ہزارہ ٹاؤن کو سیل کردیا گیا.