عدالت کا شاہد خاقان عباسی کوگرفتار کرنے کاحکم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔ عدالت نے سابق سیکرٹری پیٹرولیم ارشد مرزا کے وارنٹ بھی جاری کئے۔نیب نے ایم ڈی پی ایس او غیر قانونی تقرری کیس میں شاہد خاقان عباسی کے خلاف احتساب عدالت کراچی میں نیا ریفرنس دائر کر دیا۔ قومی احتساب بیورو نے سابق سیکرٹری پیٹرولیم شیخ عمران الحق اور یعقوب ستار کو بھی ملزم نامزد کر دیا۔ احتساب عدالت کراچی نے تمام ملزمان کو 10 اپریل کو طلب کرلیا۔خیال رہے شاہد خاقان کے خلاف

ایل این جی ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔ترجمان کے مطابق احتساب عدالت کراچی نے شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر رکھے ہیں جبکہ سابق سیکرٹری پیٹرولیم ارشد مرزا کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شیخ عمران الحق اور یعقوب ستار کو 10 اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی, مقتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق کے خلاف پہلے بھی ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔