صوبائی وزیر محمود الرشید کو دل کی تکلیف، اسپتال منتقل

لاہور(نیوز ڈیسک)صوبائی وزیر ہاؤسنگ سوسائٹی میاں محمود الرشید کو دل کی تکلیف ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کو دل کی تکلیف ے باعث پی آئی سی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی

انجیوگرافی کی گئی۔ذرائع پی آئی سی کے مطابق میا محمود الرشید کو ڈاکٹرز نے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے کہ کچھ دن کے لیے سیاسی مصروفیات ترک کرنے کا بھی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی میاں محمود الرشید کو دل کی تکلیف پیش آئی تھی۔