اگر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی انتخابات میں ناکام ہو گیا تو پاکستان میں مشکل وقت آ جائیگا،عمران خان کے بعد شیخ رشید نے بھی مودی کی حمایت میں ایسا اعلان کردیا کہ پاکستانی ششدر رہ گئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قرض کے لیے آئی ایم ایف کی بڑی سخت شرائط ہوں گی لیکن آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہماری مجبوری ہے، جب تک معیشت بہتر نہیں ہو گی ملک بہتر نہیں ہو گا،اگر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی انتخابات میں ناکام ہو گیا تو پاکستان میں مشکل وقت آ جائے گا،ہر شخص جانتا ہے آصف علی زرداری اور نواز شریف چور ہیں۔جو چور کو ہٹانے کی بات کرو تو بڑے ڈاکو نظر آتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کیسے کیسے ان معاملات کو فوری ٹھیک کر سکتے ہیں۔ سیاستدان سمجھتا ہے کفن میں بھی جیب ہے، کراچی سرکلرریلوے آج نہیں بنی توکبھی نہیں بنے گی،سندھ حکومت ڈیزائن منظور کرے، ٹریک پرتجاوزات ختم کردیں گے۔یخ رشید نے کہا کہ اس ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ معاشرے میں پیسے کی فراوانی

سے کرپشن بڑھی ہے، معاشرہ من حیث القوم کرپٹ ہوچکاہے، کرپشن پر جس کو پکڑتے ہیں وہ بیمار ہوجاتا ہے، عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں جانے دو، زیر حراست کسی جان چلی گئی تو ہمارے گلے پڑے جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ مولوی اور کاروباری کبھی خوش نہیں ہوسکتا، بزنس مین ملک چلاتا ہے لیکن خرابیاں بھی انہی سے ہوتی ہیں، متعلقہ محکمے کے وزیر اور سیکریٹری کے بغیر کرپشن نہیں ہوسکتی، سیاسی استحکام کے بغیر ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا،آئی ایم ایف کی بڑی سخت شرائط ہوں گی لیکن آئی ایم ایف پروگرام میں جانا مجبوری ہے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ملک میں مال بردار ٹرینوں میں اضافہ کررہے ہیں، جناح ایکسپریس ٹرین چلائی ہے اور جلد سرسید ٹرین بھی چلائیں گے، گرین لائن ٹرین اوررحمان باباایکسپریس میں بچوں کا کرایہ نصف کردیا گیا ہے۔