محمد بن سلمان نے عمران خان کو دورے کی دعوت دیکراسی تاریخ پر بھارتی وزیراعظم مودی کو بھی سعودی عرب بلالیا

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت دے کر نریندر مودی کو بھی سعودی عرب بلا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین سے واپسی پر وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورے بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چین سے واپسی کے بعد وزیراعظم کی سعودی عرب و ایران کے دورے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ چین سے واپسی پر وزیراعظم دورے کے بارے میں مشاورت کریں گے جس کے بعد سعودی عرب جائیں گے۔سعودی عرب نے وزیراعظم عمران خان کو سرمایہ کاری سمٹ میں سرکت کے لیے سعودی عرب آنے کی دعوت دی ہے۔ سعودی عرب نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی سرمایہ کاری سمٹ میں شرکت کرنے کی دعوت دی ہے اور وہ بھی اس موقع پر سعودی عرب جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان اس وقت چین کے سرکاری دورہ پر موجود ہیں۔جہاں وہ چین کی

اہم شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔آج بھی چینی صدر نے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے تنازعہ کشمیر پر اصولی مؤقف اپنانے پر چین کے صدر اور ان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے مؤقف کا خصوصی ذکر کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ مشکل حالات میں چین نے ہر سطح پر ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے چین کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس لوٹنا ہے جس کے بعد وہ سعودی عرب جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 29سے 31اکتوبر تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور نریندر مودی سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔