بینک ملازم نے کورونا سے بچنے کیلئے انوکھا طریقہ نکال لیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارتی بینک ملازم نے کورونا وائرس سے بچنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکلا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کا وائرس نے ہر جگہ خوف پھیلا رکھاہے۔ ماہرین کی جانب سے بھی احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ کوئی شخص ماسک لگا کر خود کو اس مہلک بیماری سے بچا رہاہے تو کسی نے ہاتھ پر دستانے چڑھا رکھے ہیں ، تاہم اسی تناظر میں بھارتی بینک ملازم نے کورونا سے بچنے کیلئے ایک انوکھا طریقہ اپنایا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا

ہے کہ منہ پر ماسک اور ہاتھوں پر دستانے چڑھائے ملازم بینک کے باہر سے چیک موصول کرتا ہے اور پھر بینک کے اندر موجود اپنے ساتھی کو دے دیتا ہے۔بینک کے اندر موجود ملازم انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے چیک کو چمٹ سے پکڑتا ہے اور اسے گرم استری کے نیچے رکھ دیتا ہے۔چیک کی دونوں اطراف کو گرم کرنے کے بعد اپنے ہاتھ میں لیتا ہے اور ضروری کارروائی کرتے ہوئے چیک کو کیش کرتا ہے۔ بینک ملازم کے کی جانب سے کورونا وائرس سےبچاؤ کا منفرد طریقہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔