ایئرپورٹ پر سامان کا وزن زیادہ ہونے پر ایک شخص نے 15 شرٹس اوپر نیچے پہن لیں، ویڈیو وائرل ہوگئی

پیرس(ویب ڈیسک) ائیرپورٹس پر ائیرلائنوں کی جانب سے اپنے مسافروں کو مخصوص مقدار میں سامان لے کر جانے کی اجازت ہوتی ہے اور اگر کسی مسافر کے سامان کا وزن مخصوص وزن سے زیادہ ہو تو اس کے لیے جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقع پیش آیا فرانس کے نائس ائیرپورٹ پر۔ جب جون اور اس کی بیوی پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ انکے سامان کا وزن طے کر دہ وزن سے زیادہ ہے جس پر انہیں جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔جون نے جرمانہ نہ دینے کا فیصلہ کیا اور اور اپنا ایک بیگ کھول کر کچھ سامان ائیرپورٹ پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا لیکن مہنگی دوکانوں سے خریدے گئے مہنگے کپڑے چھوڑ کر جانے کو

اس کا دل نہ مانا اور اس نے ایک ایک کر اپنی شرٹس پہننا شروع کر دیں۔ جب جون شرتس پہن رہا تھا تو اس کی بیوی اسکی ویڈیو بنانے لگی جوکہ بعد میں جون نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی اور پھر وہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کو کچھ عرصہ پہلے سامنے آنے والی ویڈیو یاد آگئی جس میں نتالیہ وین نامی 30سالہ خاتون خاتون نے ائیرپورٹ پر جرمانے سے بچنے کے لیے 7قمیضیں اور 2شلواریں ایک ساتھ پہن لیں تھیں۔ خیال رہے کہ ائیرپورٹس پر ائیرلائنوں کی جانب سے اپنے مسافروں کو مخصوص مقدار میں سامان لے کر جانے کی اجازت ہوتی ہے اور اگر کسی مسافر کے سامان کا وزن مخصوص وزن سے زیادہ ہو تو اس کے لیے جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے تاہم اگر مسافر نے کوئی سامان ہینڈ کیری(ہاتھ میں اٹھائے جانے والے بیگ) میں رکھا ہو یا جسم پر پہن رکھا ہو تو اس پر جرمانہ نہیں ہوتا اور وہ جسم پر پہن کر ایک سے زیادہ کپڑے لے جا سکتا ہو اور اس کا ایک مظاہرہ فرانس کے نائس ائیرپورٹ پر دیکھنے میں آیا جب جون نے جرمانے سے بچنے کے لیے اکٹھی 15شرٹس پہن لیں اور جہاز پر سوار ہو گیا۔واقع کی ویڈیو نے منظرِ عام پر آتے ہی دیکھنے والوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو زیادہ سے زیادہ شئیر کی جا رہی ہے اور لوگ اسے دیکھ کر جون کی ذہانت کو سراہ بھی رہے ہیں۔