ایک ہی دن میں ڈالر کی قیمت میں زبردست کمی

کراچی(نیوز ڈیسک) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی نمایاں کمی ہوگئی جس کے بعد یہ گزشتہ کئی ماہ نچلی ترین سطح پر آگئی۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 155.15 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز 155.35 روپے میں دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں آج ڈالر 155.25 میں فروخت ہوا۔ رواں سال جون سے لیکر اب تک ڈالر کی قیمت میں آٹھ روپے 85

پیسے کی کمی ہوچکی ہے۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں امریکی کرنسی میں تنزلی دیکھی گئی، ڈالر 5 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 155 روپے 12 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ایک مرتبہ پھر زبردست تیزی دیکھی گئی، تیزی کے باعث 100 انڈیکس 481.79 پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ 40 ہزار کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال ہو گئی۔